مسلم اقلیتیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، یونیورسٹی پروفیسر سمیت 10 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے یونی ورسٹی کے پروفیسر سمیت مزید 10 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی۔ بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر کشمیر یونی ورسٹی کے پروفیسر سمیت 10 کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
شہدا کی شناخت پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق بٹ، صدام احمد، بلال احمد، عادل ملک، توصیف احمد، آصف احمد میر، عادل احمد شیخ، سجاد احمد راٹھور، ناصر احمد اور زبیر احمد کے نام سے ہوئی۔
پروفیسر رفیق بٹ کشمیر یونی ورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے جب کہ باقی شہید نوجوان طالب علم تھے۔
بھارتی فوج نے شوپیاں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پہلے 5 نوجوانوں پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق بٹ، صدام احمد، بلال احمد، عادل ملک اور توصیف احمد کو شہید کیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ ان نوجوانوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔ ان نوجوانوں کی شہادت پر پوری وادی میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور شدید احتجاج کیا۔
بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر گولی چلادی جس کے نتیجے میں مزید 5 نوجوان شہید ہوگئے جن میں آصف احمد میر، عادل احمد شیخ، سجاد احمد راٹھور، ناصر احمد اور زبیر احمد شامل ہیں۔ قابض انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے درجنوں مظاہرین کو بھی حراست میں لے لیا۔ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ضلع چٹہ بل میں ریاستی دہشتگردی کے مظاہرے میں 4 طلبا کو شہید کیا تھا۔ اس طرح 24 گھنٹے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم میں 14 نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
بھارتی فورسز کے مظالم اور بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ حریت رہنماؤں نے کہا کہ بھارتی فورسز سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے معصوم بچوں اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنارہی ہے جب کہ ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو براہ راست گولیاں ماری جا رہی ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago