عالم اسلام

اسرائیلی فوج کی درندگی جاری، مزید 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔
جرمن خبررساں ادارے کے مطابق غزہ سرحد کے قریب فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں مزید 3 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوجی حکام کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ 2 فلسطینی اسرائیل میں داخل ہوئے اور اسرائیلی فورسز پر دھماکا خیز مواد پھینکنے کی کوشش کی جس کے جواب میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں مارے گئے۔ ایک اور واقعے میں ایک فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی وجہ سے اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ مبینہ طور پر غزہ سرحد عبور کرتے ہوئے اسرائیل داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
دریں اثنا قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں سوموار کوگھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 20 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پرمنتقل کر دیا۔ جنوبی شہر بیت لحم میں تلاشی کے دوران فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔
اس کے علاوہ غرب اردن کے دوسرے شمالی شہر نابلس میں بھی فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا، اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ جنین شہر میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپوں کے دوران دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسرائیلی اور فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی روابط کو بحال کریں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago