عالم اسلام

افغان خفیہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت میں خفیہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حساس ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے ہیڈکوارٹر کے باہر بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکا دفتر کے داخلی راستے کے قریب ہوا اور اس وقت ملازمین کی آمدو رفت کا سلسلہ جاری تھا۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ جمعے کو جنوبی صوبہ قندھار میں پولیس دفتر پر کار بم حملے میں 6 پولیس افسر ہلاک اور عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago