عالم اسلام

بے خوف اور بہادر فلسطینی لڑکی احید تمیمی گرفتار

اسرائیلی افواج نے دنیا بھر میں مشہور ہونے والی بہادر فلسطینی لڑکی احید تمیمی کو گرفتار کر لیا، قبل ازیں احید بے خوف ہو کر اسرائیلی افواج سے الجھتی رہی ہے اور اس کی بہادری کے اعتراف میں ترک حکومت نے اسے ایوارڈ بھی دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے اسے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا جس میں احید ایک مسلح فوجی اہل کار کے سامنے مکا لہرا رہی ہے تاہم اس سے قبل ایک ویڈیو میں احید کو ایک اسرائیلی سپاہی کے ہاتھ پر تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے جو غالباً اس کی گرفتاری کی وجہ بنی۔
احید کی تصاویر اور ویڈیو نے ایک جانب تو اسے فلسطینی حریت کی ایک لازوال مثال بنا دیا ہے تو دوسری جانب اس کی بے چارگی اور غصے کی وجہ اس کا وہ بھائی ہے جو اسرائیلی افواج کے ظلم و ستم کی وجہ سے کئی سال سے کوما کی حالت میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے، اس کے بھائی محمد کے سر پر ربڑ کی گولی ماری گئی تھی جو کومے کی وجہ بنی ہے۔ احید مغربی کنارے کے علاقے نبی صالح میں رہتی ہے اور وہ عربی زبان میں ایک بلاگ بھی لکھتی ہے، اطلاعات ہیں کہ 17 سالہ احید کے گھر پر منگل کو اسرائیلی افواج نے چھاپہ مارا اور اس کے گھر سے فون اور کمپیوٹر اٹھا لیا جب کہ احید کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ احید کے والد بسام نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے احید کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی، اس سے قبل مغربی کنارے پر جب اسرائیلی افواج نے اس کے بھائی کو گرفتار کر کے لے جانا چاہا تو احید نے شدید مزاحمت کی اور سپاہی کے ہاتھ پر دانتوں سے کاٹا، بہادری کا یہ احوال ویڈیو میں قید ہو گیا اور احید دنیا بھر میں مقبول ہو گئی، اس کی تصاویر فلسطینی مزاحمت کی ایک علامت بن گئیں۔
سال 2012ء میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے احید کو ترکی بلایا اور اسے ایک ایوارڈ بھی دیا۔ دوسری جانب اسرائیلی افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں احید کی تصاویر اور ویڈیو کو اپنے لیے اشتعال انگیز اور اسرائیل مخالف اقدام کے طورپر پیش کرتے رہے ہیں۔ اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر یسرائیل کاٹز نے پبلک ریڈیو پر احید کے بارے میں کہا کہ وہ نفرت کو بڑھا رہی ہے، اس واقعے کے بعد اسرائیلی وزیرِ تعلیم نفتالی بینٹ نے اس اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سات سال کی سزا ہو سکتی ہے۔

baloch

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago