ایرانی اہل سنت کی خبریں

اہل سنت ایران کی اسلامی فقہ اکیڈمی کا تیئیسواں اجلاس منعقد ہوا

زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی اسلامی فقہ اکیڈمی کا دو روزہ اجلاس بدھ تیرہ دسمبر کو اختتام پذیر ہوا۔ مذکورہ اجلاس دارالعلوم زاہدان کے احاطے میں منعقد ہوا جس میں مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام شریک ہوئے۔
سنی آن لائن کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق، اسلامی فقہ اکیڈمی کے تیئیسواں اجلاس شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں چیک خریدنے اور بینکوں کی جانب سے ضمانت کے اجرا پر مباحثہ ہوا۔
مفتیان کرام نے ایسے چیکس کے فروخت کو ناجائز قرار دیا جن پر تاریخ لگی ہو اور ان کی متعینہ قیمت سے کم بھاؤ پر انہیں بیچا جاتاہے۔ البتہ اس کے متبادل راستے بیان کئے گئے۔
نیز بینکوں کی جانب سے ضمانت ناموں کو کفالت کے زمرے میں یاد کرتے ہوئے فیصلہ ہوا کسٹمرز سے اجرت لینا شرعا ممنوع نہیں ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago