عالم اسلام

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق 150 زخمی

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کرکے 4 فلسطینوں کو جاں بحق جبکہ 160 کو زخمی کردیا۔
واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس 6 دسمبر کو یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں ٹرمپ کے اس فیصلے پر تنقید کی گئی جبکہ عالمی رہنماؤں کی جانب سے ان پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
سعودی عرب نے ٹرمپ کے فیصلے کو ‘ناجائز اور غیر ذمہ دارانہ ’ قرار دیا تھا۔
امریکی فیصلے کے خلاف غزہ، مغربی کنارے، خان یونس، بیت الحم اور رم اللہ میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے خلاف مظاہرے کیے۔
طبی امداد دینے والے عملے کے مطابق جنوبی بیت القمدس میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے جبکہ جاں حق ہونے والوں میں ایک معذور شخص ویل چیئر پر تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں کا دعویٰ ہے کہ مظاہرین میں سے جاں بحق ہونے والے ایک شخص نے ان کی یونٹ کے افسر پر چھری سے حملہ کیا اور اس کے پاس ‘بیلٹ بم’ بھی تھا۔
فلسطینی طبی عملے کے ایک رکن نے بتایا کہ ‘اسرائیلی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کو طبی امداد دی تھی جبکہ ‘بیلٹ بم’ کا اسرائیلی دعویٰ جھوٹا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کے یورپی اتحادی ممالک اور روس سمیت چین نے ٹرمپ کے حالیہ فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ادھر غزہ میں حماس نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ‘امریکا کے فیصلے کے بعد ایک نیا فلسطین ابھر کر سامنے آئے گا’۔
اسرائیلی فوجیوں نے تصدیق کی کہ گزشتہ روز جمعے کو تقربیاً 4 ہزار فلسطینوں نے غزہ بارڈ کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے مظاہرین کو روکنے کے لئے ‘مخصوص ہدف’ کو نشانہ بنایا۔
فوج کے ترجمان نے اسرائیلی اہلکاروں کی فائرنگ سے ویل چیئرپر29 سالہ ابراہیم ابو تریاب کی ہلاکت کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ ابراہیم ابو تریاب 2008 میں اسرائیل کی جانب سے داغے گئے مزائیلوں کے حملے میں اپنی دونوں ٹانگیں کھو چکے تھے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بھی اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں جنوبی غزہ میں 30 سالہ محمد المصری کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago