عالم اسلام

روس کا شام سے فوج واپس بلانے کا اعلان

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے شام سے فوجی انخلاء کا حکم دے دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوٹن غیر اعلانیہ دورے پر شام کے صوبہ لتاکیا کے خمیم ایئر بیس پہنچے جہاں شامی صدر بشار الاسد نے ان کا استقبال کیا۔
ایئر بیس پر روسی کمانڈر اور فوجیوں سے ملاقات کے دوران ولادی میر پیوتن نے کہا کہ دو برسوں میں روس اور شامی افواج نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے سیکڑوں مسلح گروپوں کو شکست دی ہے، جس کے بعد اب ہم شام کے بڑے حصے سے اپنی فوجیں نکال کر واپس اپنے ملک بھیج رہے ہیں، میں وزیر دفاع اور چیف آف دی جنرل اسٹاف کو حکم دیتا ہوں کہ شامی تنصیبات پر مستقل تعینات اہلکاروں کو واپس بلالیں۔
روسی صدر نے کہا کہ اگر داعش سمیت کسی دہشت گرد تنظیم نے دوبارہ شام میں سراٹھانے کی کوشش کی تو انہیں روسی فضائیہ نشانہ بنانے کے لیے تیار رہے گی، اس کے علاوہ شام کے لیے روسی اصلاحاتی سینٹر بدستور کام کرتا رہے گا اور روسی افواج خمیم ایئربیس اور ٹارٹس بندر گاہ مستقل استعمال کرتی رہیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال اکتوبر میں روسی وزیرخارجہ نے عندیہ دیا تھا کہ بہت جلد روسی افواج کو شام سے نکال لیا جائے گا۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago