فقہ و احکام

تین طلاقیں دینے کے بعد بیوی کو گھر میں ساتھ رکھنے کاحکم

سوال… کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے بھائی نے اپنی بیو ی کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر اس کے باپ بھائی اور گلی والوں کے سامنے تین دفعہ طلاق دے دی تھی، پھر تھانے والوں اور کچھ رشتہ داروں کے کہنے پر اُسے اپنے گھر لے آیا ہے، میرے ابو فوت ہوچکے ہیں ،امی نے بھی بیٹے اور بہو کو اپنے گھرمیں رکھ لیا ہے، ان کو سب نے سمجھایا ہے کہ یہ حرام ہے لیکن امی اور بھائی کسی بات کو سننے پر راضی نہیں، برائے مہربانی قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں کہ ہم بہنیں ماں، بھائی اور بھابی سے مل سکتی ہیں یا نہیں؟ اور جو رشتہ دار صلح کروانے میں شامل ہیں اُن سے بھی مل سکتے ہیں یا نہیں؟ ہماری وراثت کے مکان میں یہ حرام کام ہورہا ہے، اس کے لیے کیا حکم خداوندی ہے؟ اور میری باقی بہنیں یا بہنوئی جو ان سے ملتے ہیں ان سے ہمارا ملنا کیسا ہے؟

جواب…واضح رہے کہ بیوی کو تین طلاقیں دینے کے بعد بیوی شوہر پر حرام ہو جاتی ہے ، اس کے بعد بغیر حلالہ شرعیہ کے بیوی سے تعلقات قائم کرنا کسی بھی طور پر جائز نہیں ہے۔

صورت مسئولہ اگر مبنی برحققت ہے تو شوہر اور ان کی مطلقہ کو چاہیے کہ وہ فوراً علیحدگی اختیار کریں او ر خاندان کے بااثر لوگوں کو چاہیے کہ وہ ان کو نرمی وملاطفت سے سمجھائیں اور اس گناہ کی سنگینی کا احساس دلائیں، اگر شوہر او ران کی مطلقہ جدائی اختیار کرتے ہیں او راپنے کیے پر توبہ کرتے ہیں، تو حسب سابق ان سے تعلقات استوار رکھے جائیں اور اگر وہ جدائی اختیار نہیں کرتے، تو ان سے تعلقات ختم کر دیے جائیں تاوقتیکہ وہ جدائی اختیار کریں اور توبہ کریں۔

باقی آپ کی والدہ او رجن لوگوں نے صلح کروائی ہے، سخت گہنگار ہیں، انہیں اپنے کیے پر توبہ کرنی چاہیے، البتہ ان سے تعلقات ترک نہ کیے جائیں، اسی طرح آپ اپنی بہنوں سے بھی مل سکتی ہیں اور والدہ سے ملاقات کر نے اپنے آبائی مکان بھی جاسکتی ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago