عالم اسلام

روسی طیاروں کی بمباری، 15 بچوں سمیت 34 شامی شہری جاں بحق

انسانی حقوق کی تنظٰیموں کی طرف سے جاری کردہ بیانات کے مطابق گذشتہ روز ملک کے مشرقی شہر دیر الزور میں روسی طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 34 عام شہری جاں بحق ہوگئے۔
انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والےادارے ’آبزرویٹری‘ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اتوار کو علی الصباح روسی طیاروں نے دیر الزور میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر واقع الشعفہ کے مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ مقتولین کا تعلق دو یا تین خاندانوں سے ہے۔
خیال رہے کہ الشعفہ قصبہ ماضی میں بھی روسی اور شامی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری کا نشانہ بن چکا ہے۔ روسی اور اسدی افواج دریائے فرات کے دونوں کناروں پر داعش کے خلاف آپریشن کی آڑ میں عام شہری آبادی پر بمباری کر رہی ہے۔
رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ داعش کے جنگجو اسدی فوج کے خلاف جاری آپریشن میں اپنے ٹھکانے بدلتے رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ داعش نے سنہ 2014ء کے وسط میں عراق کی سرحد سے ملحقہ دیر الزور شہر میں پر قبضہ کرلیا تھا۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

13 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

4 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago