عالم اسلام

ایران اور عراق میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد400 سے تجاوز کرگئی، ہزاروں زخمی

ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں خوفناک زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعاد 400 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 7ہزار 700 سے زائد زخمی اور سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کی رات ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے باعث جانی نقصان بڑھتا جارہا ہے۔ امریکی ارضیاتی سوسائٹی ( یو ایس جی ایس) کی ویب سائٹ کے مطابق شدید زلزلے کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کئی دیہات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔
زلزلے میں زیادہ جانی اور مالی نقصان ایران میں ہوا ہے جہاں عراق سے ملحقہ اس کے 14 صوبے براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ ایرانی حکام نے سرکاری طور پر 407 افراد کی ہلاکت اور 6 ہزار 700 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اس کے علاوہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس زلزلے سے 87 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب عراق میں 6 افراد کی ہلاکت اور 50 کے قریب زخمیوں کی تصدیق کی جاچکی ہیں۔
ایران میں زلزلے کے بعد 118 جھٹکے (آفٹر شاکس) محسوس کیے گئے ہیں اور مزید کا خطرہ ہے۔ زلزلے کی وجہ سے متعدد عمارتیں اور مکانات زمین بوس ہوگئے جب کہ بہت سے دیہات ہی صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا جارہا ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات آنے والی اس قدرتی آفت کا مرکز عراق کے علاقے سلیمانیہ میں تھا جس کی گہرائی 33 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اسے عراق کے دارالحکومت بغداد اور پڑوسی ممالک میں بھی محسوس کیا گیا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago