عالم اسلام

اسرائیل نے غزہ میں زہریلی گیس کا استعمال شروع کردیا

فلسطین کے علاقے غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرئیل کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی لاشوں کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ممنوعہ زہریلی گیس کا استعمال کیا اور اسرائیل کے سنگین جرائم پر بین الاقوامی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا اپنے بیان میں کہنا ہےکہ فلسطین میں قابض اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم پر بین الااقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی معنی خیز ہے ، اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے مہلک ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حملوں میں زہریلی گیس کااستعمال کیا گیا ہے۔
ادھر قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی وزارت صحت کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے غزہ میں کسی قسم کی زہریلی گیس کا استعمال نہیں کیا گیا ہے اور سرنگ میں ہلاکتوں کی وجہ وہاں موجود بارود تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ کے مشرقی علاقے خان یونس پراسرائیل نے سرنگ پربمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago