افغان صوبے قندوز میں چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندوز میں مسلح جتھے نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 13 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
ضلعی پولیس کے سربراہ حیات اللہ امیری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے کے وقت 14 پولیس اہلکار چوکی میں موجود تھے، دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے کارروائی کی جس کے باعث اہلکاروں کو جوابی کارروائی کا موقع نہ مل سکا تاہم ایک پولیس اہلکار جان بچا کر بھاگ نکلا۔ دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری ہتھیار، بکتر بند اور فوجی گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے چوکی پر قبضے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب افغان سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ ننگر ہار میں فضائی حملے میں کالعدم داعش کے 14 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ننگرہار کے علاقے خوگیانو میں جیٹ طیاروں کی مدد سے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں ناصرف دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ ہوئے بلکہ 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید