Categories: عالم اسلام

سڑک کے کنارے گاڑی کھڑی کر کے نماز ادا کرنے پر پابندی

متحدہ عرب امارات میں سڑک کے کنارے گاڑی کھڑی کر کے نماز ادا کرنے پر پابندی عا ئد کر دی گئی جب کہ ایسا کر نے والے ڈرائیورز پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
گلف نیوز کے مطابق سینیئر پولیس حکام کی جانب سے یہ وراننگ دبئی میں پیش آنے والے حادثے کی بعد جاری کی گئی ہے جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس افسر بریگیڈئیر سیف موحیر المازوری نے گلف نیوز کو بتایا کہ خلاف ورزی کی صورت میں ڈرائیو کو 136 ڈالر تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔ انھوں نے کہا پیٹرول سٹیشنز پر موجود مساجد نماز کی ادائیگی کے محفوظ مقامات ہیں اور ڈرائیورز کو انھیں استعمال کرنا چاہیے۔
‘ہائی ویز پر یہ قابل قبول نہیں کہ ڈرائیور سڑک کنارے گاڑی کھڑی کر کے نماز ادا کریں، ہفتے کو پیش آنے والا واقعہ دیگر ڈرائیورز کے لیے ایک سنجیدہ پیغام ہے کہ رواں ٹریفک کے قریب سڑک کے کنارے گاڑی کھڑی کرنا کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔’ایک اور پولیس افسر نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ’سڑک کا کنارہ نماز کی ادائیگی کے لیے مناسب جگہ نہیں ہے اور اس سے نماز ادا کرنے والوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
ایک نیوز ویب سائٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں وہ بے قابو ہو کر نماز ادا کرنے والوں پر چڑھ گئی۔ ویب سائٹ کے مطابق آٹھ افراد کا ایک گروپ مسجد کے باہر سڑک کنارے مغرب کی نماز ادا کر رہا تھا جب گاڑی ان سے ٹکرا گئی اور اس واقعے میں دو افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
خیال رہے کہ دبئی میں ٹریفک خلاف ورزیوں کے قوانین کو مزید سخت بنایا گیا ہے جس میں رفتار کی حد کی سنگین خلاف ورزی کی صورت میں 816 ڈالر کا جرمانہ شامل ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago