Categories: بيانات

محکمہ پولیس عوام کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کرے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے چھ اکتوبر دوہزار سترہ کو زاہدان میں خطاب کرتے ہوئے پولیس حکام سے مطالبہ کیا عوام کے ساتھ رہ کر ان کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
سنی آن لائن نے خطیب اہل سنت زاہدان کی آفیشل ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی، مولانا عبدالحمید نے زاہدان پولیس چیف کو نماز جمعہ کے اجتماع میں خوش آمدید کہتے ہوئے ہفتہ پولیس کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا: پولیس کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ امن اور سکون کی حفاظت محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے جو ایک عوامی ادارہ ہے اور امن قائم کرنے میں اس ادارے کا کردار انتہائی اہم ہے۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے مزید کہا: پولیس حکام اور اہلکاروں کو ہماری تجویز یہی ہے کہ عوام کے ساتھ رہیں اور ان کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے محنت کریں۔ اس حوالے سے جتنی زیادہ محنت کریں، اتنا ہی زیادہ کامیاب ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا: پولیس حکام کو یقین ہونا چاہیے کہ عوام ان کے ساتھ ہیں۔ عوام کی خوشی اور رضامندی حاصل کرنے سے اللہ تعالی کی رضامندی حاصل ہوتی ہے۔ اللہ تعالی جب ہم سے راضی ہو، کوئی بھی دشمن ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا مگر جو اللہ کی مرضی ہو۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے مزید کہا: ہر کام میں سب سے بڑی توفیق تقویٰ و رپرہیزگاری ہے۔ ہمارا اور پولیس کا توشہ ’تقویٰ‘ ہونا چاہیے۔
مولانا عبدالحمید نے پولیس میں نئی بھرتیوں اور ملازمتوں کی تقسیم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: جو افراد نئی اعلان شدہ بھرتیوں کی شرائط پوری کرسکتے ہیں، ضرور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ نئی بھرتیاں اور اہل سنت کی مرکزی نماز جمعہ میں اس کا اعلان اس بات کی نشانی ہے کہ مرشد اعلی کا تازہ ترین حکم پولیس کے لیے کتنا اہم ہے اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے پولیس کتنا پرعزم ہے۔
انہوںنے کہا: ہم ملک کا امن اس وقت حفاظت کرسکتے ہیں جب تمام قومیتوں اور مسالک کو اپنے ساتھ رکھیں۔

 

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago