Categories: عالم اسلام

تاریخ میں پہلی باررابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس امریکہ کی میزبانی میں ہورہی ہے

رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی میزبانی میں ’عالم اسلام اور امریکا کے درمیان تہذیبی رابطہ کاری‘ کانفرنس آج نیویارک میں ہو رہی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب امریکا اس نوعیت کی کسی اہم اسلامی کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی میزبانی میں ہونے والی ’ریاست ہائے متحدہ امریکا اور عالم اسلام میں رابطہ کاری‘ کے عنوان سے کانفرنس میں اسلامی دنیا سے سیکڑوں وفود شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس میں امریکا سمیت دنیا بھر کے دانشور، سیاسی اور مذہبی رہ نما اور مختلف شعبوں سےوابستہ شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
دو روز تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں امریکا اور عالم اسلام کے درمیان تہذیبی روابط کے فروغ، حقائق اور توقعات، امریکا میں اسلام اور مسلمانوں کے مسائل، مذہبی آزادیوں، واشنگٹن اور عالم اسلام کے درمیان فکری، انسانی اور تہذیبی شعبوں میں تعاون کے فروغ اور ایک دوسرے کے بارے میں شکایات دور کرنے جیسے موضوعات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ادھر رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ امریکا میں کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اسلامی تہذیب وثقافت کے رخشندہ باب کو دنیا کے سامنے پیش کرنا، دوسری تہذیبوں کے ساتھ ہم آہنگی کا فروغ، انسانی بھائی چارہ، اسلام کی نیکی، عدل واحسان اور حسن سلوک جیسی سنہری روایات سے دنیا کو اجاگر کرتے ہوئے انتہا پسندی کے لیبل کی وجہ سے اسلام کو خراب ہوتی ساکھ کو بچانا ہے۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

5 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago