Categories: تراشے

شادی شدہ لوگ ضرور پڑھیں

ہمارے گھر کے قریب ایک بیکری ہے..اکثر شام کے وقت کام سے واپسی پر میں وہاں سے صبح ناشتے کے لئے کچھ سامان لے کے گھر جاتا ہوں..آج جب سامان لے کے بیکری سے باہر نکل رہا تھا کہ ہمارے پڑوسی عرفان بھائی مل گئے… وہ بھی بیکری سے باہر آرہے تھے… میں نے سلام دعا کی اور پوچھا.
“کیا لے لیا عرفان بھائی؟”
کہنے لگے ..”کچھ نہیں حنیف بھائی! وہ چکن پیٹس تھے..اور جلیبیاں تھیں بیگم اور بچوں کے لئے”
میں نے ہنستے ہوئے کہا…”کیوں..آج کیا بھابھی نے کھانا نہیں پکایا”
کہنے لگے..”نہیں نہیں حنیف بھائی! یہ بات نہیں ہے…دراصل آج دفتر میں شام کے وقت کچھ بھوک لگی تھی تو ساتھیوں نے چکن پیٹس اور جلیبیاں منگوائیں …میں نے وہاں کھائے تھے تو سوچا بیچاری گھر میں جو بیٹھی ہے وہ کہاں کھانے جائے گی..اس کے لئے بھی لے لوں… یہ تو مناسب نہ ہوا نہ کہ میں خود تو آفس میں جس چیز کا دل چاہے وہ کھالوں.. اور بیوی بچوں سے کہوں کہ وہ جو گھر میں پکے صرف وہی کھائیں…”
میں حیرت سے ان کا منہ تکنے لگا، کیوں کہ میں نے آج تک اس انداز سے نہ سوچا تھا..
میں نے کہا…”اس میں حرج ہی کیا ہے عرفان بھائی! آپ اگر دفتر میں کچھ کھاتے ہیں تو… بھئی بھابھی اور بچوں کو گھر میں جس چیز کا دل ہوگا کھاتے ہوں گے” وہ کہنے لگے..”نہیں نہیں حنیف بھائی! وہ بیچاری تو اتنی سی چیز بھی ہوتی ہے میرے لئے الگ رکھتی ہے…یہاں تک کہ اڑوس پڑوس سے بھی اگر کسی کے گھر سے کوئی چیز آتی ہے تو اس میں سے پہلے میرا حصّہ رکھتی ہے..بعد میں بچوں کو دیتی ہے…اب یہ تو خود غرضی ہوئی نہ کہ میں وہاں دوستوں میں گل چھڑے اڑاؤں…”
میں نے حیرت سے کہا..”گلچھڑے اڑاؤں…. یہ چکن پیٹس… یہ جلیبیاں… یہ گل چھڑے اڑانا ہے عرفان بھائی؟ اتنی معمولی سی چیزیں..”
وہ کہنے لگے…” کچھ بھی ہے حنیف بھائی! مجھے تو ڈر لگتا ہے کہ آخرت میں کہیں میری اسی بات پر پکڑ نہ ہو کہ کسی کی بہن بیٹی بیاہ کے لائے تھے…خود دوستوں میں مزے کر رہے تھے اور وہ بیچاری گھر میں بیٹھی دال کھارہی تھی…”
میں حیرت سے انہیں دیکھتا رہا..اور وہ بولے جارہے تھے..”دیکھئے…ہم جو کسی کی بہن بیٹی بیاہ کے لاتے ہیں نا…وہ بھی ہماری طرح انسان ہوتی ہے..اسے بھی بھوک لگتی ہے…اس کی بھی خواہشات ہوتی ہیں…اس کا بھی دل کرتا ہے طرح طرح کی چیزیں کھانے کا…..پہنے اوڑھنے کا…گھومنے پھرنے کا…اسے گھر میں پرندوں کی طرح بند کردینا…اور دو وقت کی روٹی دے کے اترانا …کہ بڑا تیر مارا…یہ انسانیت نہیں…یہ خود غرضی ہے…اور پھر ہم جیسا دوسرے کی بہن اور بیٹی کے ساتھ کرتے ہیں…وہی ہماری بہن اور بیٹی کے ساتھ ہوتا ہے”
ان کے آخری جملے نے مجھے ہلا کے رکھ دیا…میں نے تو آج تک اس انداز سے سوچا ہی نہیں تھا..
میں نے کہا…”آفرین ہے عرفان بھائی! آپ نے مجھے سوچنے کا ایک نیا زاویہ دیا…”
میں واپس پلٹا تو وہ بولے ..”آپ کہاں جارہے ہیں؟”
میں نے کہا” آئسکریم لینے….وہ آج دوپہر میں آفس میں آئسکریم کھائی تھی.”
(“کتاب چہرہ” سے اقتباس)

ابومسعود البدری رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : “جب آدمی اپنے گھروالوں پرثواب کی نیت سے خرچ کرے تویہ اس کے لیے صدقہ بن جاتا ہے۔” صحیح بخاری حدیث نمبر ( 55 ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1002 ) ۔
ایک اور حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ایک دینار وہ ہے جس کو تم نے راہ خدا عزوجل میں خرچ کیا، اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی کو آزاد کرانے میں خرچ کیا، اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی مسکین پر خیرات کر دیا، اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے اپنے بیوی بچوں پر خرچ کیا۔ ان میں سب سے افضل دینار وہ ہے جو تم نے اپنے بیوی بچوں پر خرچ کیا۔۔۔”(صحیح مسلم)

 

baloch

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago