سنگاپور کی پہلی باحجاب مسلمان خاتون صدر

سنگاپور میں پارلیمنٹ کی سابق اسپیکر حلیمہ یعقوب ملک کی پہلی باحجاب مسلمان خاتون صدر منتخب ہو گئیں۔
الیکشن کمیشن نے حکمراں جماعت پیپلز ایکشن پارٹی سے تعلق رکھنے والی 63 سالہ حلیمہ یعقوب کو بلا مقابلہ صدارتی انتخاب میں فاتح قرار دے دیا کیونکہ ان کے مقابلے میں کوئی امیدوار موجود نہیں تھا۔
ملائی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی حلیمہ کے مقابلے میں 4 امیدوار کھڑے ہوئے تھے تاہم دو امیدوار صالح میریکان اور فرید خان کو الیکشن کمیشن نے اس لیے نا اہل قرار دے دیا کہ وہ چھوٹی کمپنیوں کے مالک تھے جب کہ دیگر دو کو اس لیے نا اہل کیا گیا کہ وہ ملائی نسل سے تعلق نہیں رکھتے تھے۔
سنگاپور میں قانون ہے کہ صدارتی امیدوار کی کمپنی کے حصص کی کم از کم مالیت 37 لاکھ ڈالر ہونی چاہیے۔ اگرچہ خود حلیمہ یعقوب بھی اتنی امیر کمپنی کی مالک نہیں لیکن قانون کی رو سے اسپیکر پارلیمنٹ ہونے کی حیثیت سے انہیں اس اصول سے استثنی حاصل تھا۔ حلیمہ سنگاپور کی دوسری مسلمان صدر ہیں اور ان سے قبل یوسف اسحاق نے 1965 میں صدارت کا منصب سنبھالا تھا۔ انہوں نے سنگاپور کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ حلیمہ نے 1978 میں سنگاپور یونی ورسٹی سے قانون میں گریجویشن کیا جب کہ ان کے شوہر بھی سنگاپور یونی ورسٹی سے سائنس کے شعبے میں فارغ التحصیل ہیں۔ حلیمہ کے والد بھارتی مسلمان تھے جنہوں نے ملائی خاتون سے شادی کی۔ حلیمہ کے والد پیشے کے اعتبار سے چوکیدار تھے جن کا انتقال اس وقت ہوا جب حلیمہ کی عمر 8 سال تھی جس کی بعد ان کی ماں نے تنہا ان کی پرورش کی۔خاتون صدر کے شوہر یمنی نژاد ہیں جن کا نام محمد عبد اللہ الحبشی ہے اور ان کے 5 بچے ہیں۔ یہ خاندان سنگاپور کے علاقے یشون میں 8 کمروں کے فلیٹ میں رہتا ہے اور حلیمہ نے صدر بننے کے بعد صدارتی محل میں رہنے کی بجائے اسی فلیٹ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بار سنگاپور حکومت نے صرف ملائی نسل سے تعلق رکنے والے شہری کو صدر بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور کسی اور نسل کا فرد صدر بننے کا حق دار نہیں تھا۔ سنگاپور میں صدر زیادہ اختیارات کا حامل نہیں ہوتا اور اس کا عہدہ بڑی حد تک رسمی ہی ہوتا ہے۔اس ملک میں چینی نسل سے تعلق رکھنے والے اکثریت میں ہیں اور ہمیشہ اسی نسل کا امیدوار وزیر اعظم منتخب ہوتا ہے، اسی لیے اس بار ملائی اقلیت کے شخص کو صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ سنگاپور میں عشروں سے ایک ہی جماعت کی حکومت ہے جب کہ میڈیا اور سیاسی آزادی پر بھی سخت پابندیاں عائد ہیں۔ سنگاپور 9 اگست 1965 کو ملائیشیا سے علیحدہ ہوا تھا اور اس کی آبادی صرف 55 لاکھ ہے۔

baloch

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago