میانمارکی فوج نے دوران زچگی مسلمان خاتون پرگولیاں برسادیں

میانمار فوج کی مسلم کش کارروائیوں میں درندگی کی ایک اور ایسی مثال سامنے آگئی ہے کہ انسانیت کا سر بھی شرم سے جھک جائے۔ سفاک برمی فوجیوں نے دورانِ زچگی مسلمان روہنگیا خاتون پر گولیاں چلادیں۔
جان بچا کر میانمار سے بنگلادیش پہنچنے والی ایک مسلمان خاتون نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو ہجرت کی بھیانک داستان بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 2 ستمبر کی رات وہ میانمار کی ریاست راکھائن میں اپنے گھر میں زچگی کے درد سے تڑپ رہی تھیں کہ انہوں نے شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سن کر جان بچانے کےلیے گھرچھوڑ کر وہاں سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔
تیس سالہ حمیدہ اپنے دیگر بچوں اور شوہر کے ہمراہ تاریکی میں بھاگ کر جنگل میں نکل گئیں جہاں اس کنبے نے بے سروسامانی کی حالت میں 48 گھنٹے گزارے۔ حمیدہ نے بتایا کہ جنگل میں زچگی کا درد شدت اختیار کرگیا اور کچھ دیر بعد ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی۔ وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں وہاں لیٹی تھیں جبکہ نوزائیدہ بچے کو آنول نال (پلیسنٹا) کاٹ کر ان کے وجود سے الگ بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ اسی دوران سرکاری فوج بھی جنگل میں پہنچ گئی اور اس نے وہاں چھپے ہوئے روہنگیا مسلمانوں پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ وہ اسی حالت میں اپنے نومولود بچے کو اٹھائے ہوئے، انتہائی اذیت اور تکلیف کے عالم میں بھاگنے پر مجبور ہوگئیں۔ حمیدہ کے بقول اسی دوران فوجیوں نے ان پر گولیاں برسائیں تاہم خوش قسمتی سے وہ حملے میں محفوظ رہیں اور انتہائی کرب کی حالت میں میانمار سے نکل کر بنگلادیشی سرحد پر قائم پناہ گزین کیمپ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔ یہاں انہیں طبی امداد دی گئی اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حمیدہ اور ان کے نومولود بچے کی طبعیت بہتر ہے۔
واضح رہے کہ میانمار کے مسلم اکثریتی علاقے راکھائن میں 22 اگست سے بدھ مت کے انتہاپسند پیروکاروں اور سرکاری فوج کی مسلم کش کارروائیوں کے دوران سیکڑوں روہنگیا مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے جب کہ اب تک 6 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان ریاستی مظالم سے جان بچاکر بنگلادیش ہجرت کرچکے ہیں۔

 

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago