Categories: عالم اسلام

بیت المقدس میں کشیدگی پرسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کی روک تھام پر غور کے لیے عالمی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل سوموار کے روز طلب کیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سفارت کاروں نے بتایا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس سویڈن، فرانس اور مصر کے مطالبے پر کل سوموار کو طلب کیا گیا ہے جس میں مقبوضہ بیت المقدس میں جاری کشیدگی، مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کی پابندیوں پر غور کیا جائےگا۔
سویڈن کے سیاسی امور کے رابطہ کار کارل اسکاؤ نے اقوام متحدہ کے دفتر میں بتایا کہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں بیت المقدس کی تازہ کشیدگی کم کرنے کے لیےفوری بات چیت شروع کرنے پر زور دیا جائے گا۔
ادھر بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کےباہر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان کشیدگی بدستور موجود ہے۔
العربیہ کی نامہ نگار کے مطابق مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے باہر بڑی تعداد میں فلسطینی دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز فلسطینی نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے قابض صہیونی فوج نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا اور صوتی بم بھی برسائے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے ہلال احمر فلسطین کے امدادی کارکنوں کو زخمیوں تک رسائی سے بھی روک دیا تھا۔
ہفتے کے روز مقبوضہ غرب اردن کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے پرتشدد حملوں میں دو فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔
قبل ازیں جمعہ کو نفیر عام کے موقع پر القدس میں راس العامود کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

6 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago