برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں شرپسندوں نے مسجد کو آگ لگادی

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد کو نذر آتش کرکے شہید کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق رات گئے نامعلوم شرپسندوں نے ڈرولسڈن روڈ پر ’’نسفت اسلامک سینٹر‘‘ کو آگ لگادی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے والی گاڑیوں اور عملے کے درجنوں افراد نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن اتنی دیر میں مسجد کا زیادہ تر حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے چھت کو بھی پھاڑ دیا جبکہ دھویں کے بادل اور آگ کے شعلے دور سے نظر آرہے تھے۔
مسجد کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں آگ کے شعلوں نے اسے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ واقعے کے وقت مسجد میں کوئی شخص موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مسجد میں نماز کا مرکزی ہال اور متصل مدرسے کے 3 کلاس رومز اور اس میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
واقعے پر برطانیہ کی پوری مسلم کمیونٹی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مسجد کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں رات گئے فون کال موصول ہوئی کہ مسجد پر حملہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین سال میں اسی مسجد پر حملے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، پہلے بھی نامعلوم بدبختوں نے مسجد میں خنزیر کے سر کاٹ کر پھینکے تھے اور عمارت کے باہر پیشاب کیا تھا، جب کہ نئے حملے کے بعد نمازیوں کی جان کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
مانچسٹر پولیس نے نفرت پر مبنی جرم کے پہلو سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ مانچسٹر میں حال ہی میں مسلمانوں کے خلاف حملوں اور نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

6 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago