’لندن میں مسلمان خوفزدہ ہیں‘

رواں برس لندن میں مسلمان شدت پسندوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے بعد شہر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔
مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی حالیہ حملوں کا آغاز اس وقت ہوا جب رمضان کے دوران لندن کے علاقے فنزبری میں واقع مسجد سے نکلنے وال نمازیوں پر ایک سفید فام شخص کی جانب سے وین چڑھا دی گئی۔
دیگر پیش آنے والے واقعات میں مشرقی لندن میں ایک مسلمان خاتون، ریشم خان اور ان کے کزن جمیل مختار پر تیزاب پھینکنے کا واقع بھی نمایاں ہے۔
مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی مختلف افوائیں گردش کر رہی ہیں، جو شہر کی مسلم کمیونیٹی میں پائے جانے والی تشویش میں اضافہ کر رہی ہیں۔
لندن کی رہائشی مہر خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘سوشل میڈیا پر مسلمانوں پر حملوں کی بہت سی اطلاعات گردش کر رہی ہیں، مختلف واقعات میں مسلمانوں کو نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔ میں اپنی گاڑی کا شیشہ بھی نیچے نہیں کرتی، ڈرلگتا ہے کہ کوئی تیزاب ہی نہ پھینک دے۔’
شہر کی مسلم آبادی میں پائے جانے والے ڈر اور تشویش سے مقامی منتخب نمائندے بھی بخوبی واقف ہیں۔
لندن کے علاقے نیوہم سے کونسلر عبید خان کا بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘لندن میں مسلمان خوفزدہ ہیں، لوگ کسی کے لیے دروازہ کھولتے ہوئے بھی ڈرتے، انھیں ڈر ہے کہ کوئی تیزاب ہی نہ ان پر پھینک دے۔’
عبید خان کا مزید کہنا تھا کہ ‘خوف کا یہ عالم ہے کہ کچھ لوگ اپنے ساتھ گاڑیوں میں پانی رکھتے ہیں، اگر خدانخواستہ تیزاب پھینکا جائے تو اسے فوراً دھویا جا سکے۔’
سکاٹ لینڈ یارڈ نے بی بی سی اردو کو بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران لندن میں چالیس سے زیادہ تیزاب حملے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ میں مسلمانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
لندن پولیس کے بقول ایسے حملوں کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا اور ان میں ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے سنیئر افسر سپرنٹینڈینٹ وحید خان کا بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ صرف مسلمانوں کو شہر میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، بلکہ ہر رنگ ونسل کے لوگ حالیہ حملوں سے متاثر ہوئے ہیں۔’
سپرنٹینڈینٹ وحید خان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ پولیس مسلمانوں کے خلاف ہونے والے جرائم کی تحقیقات میں کسی قسم کی تفریق نہیں کرتی اور جیسے پولیس دوسروں کے لیے کام کرتی ہے ویسے ہی مسلمانوں کے لیے بھی کام کرتی ہے۔‘
اگرچہ پولیس مسلمانوں کے خلاف ہونے والے نفرت پر مبنی جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ حالیہ واقعات کے بعد شہر کی مسلمان آبادی میں ایک خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago