Categories: عالم اسلام

مستونگ میں مولاناعبدالغفورحیدری کے قافلے پر خودکش حملہ، 30 افراد جاں بحق

بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ سے50 کلو میٹر دور مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کے قافلے پر خودکش حملے میں 30 افراد شہید اورعبدالغفورحیدری سمیت 37 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مستونگ میں خودکش حملہ عین اس وقت ہوا جب ڈپٹی چیرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کی زد میں آنے والی کئی گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال مستونگ منتقل کیا گیا، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں عبدالغفورحیدری کے اسٹاف افسرافتخار مغل ، ڈرائیور اور جے یو آئی ضلع کوئٹہ کے نائب امیر حافظ قدرت اللہ لہڑی بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری اور ایکسپریس نیوز کے نمائندے عبدالمنان بھی شامل ہیں۔
ڈی پی او مستونگ غضنفرعلی شاہ نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی شواہد اورعینی شاہدین کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا اوراس کا نشانہ مولانا عبدالغفور حیدری تھے تاہم اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں 10 سے 12 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، سول ڈیفنس بم ڈسپوزل کمانڈر سجاد احمد اور غلام محمد نے بھی تصدیق کی کہ یہ حملہ خودکش تھا۔
وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، حملہ آور کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و دیگر زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کی دعا کی ، وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی ہدایت پر صوبائی سیکریٹری صحت عصمت اللہ کاکٹر نے بھی زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کے اقدامات کے جائزہ لینے کے لئے اسپتالوں کا دورہ کیا۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دھماکا انتہائی شدید تھا، وہ خود تو خیریت سے ہیں لیکن دہشت گردی کے اس واقعے میں ان کے دیگر ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر انہیں شدید افسوس ہے۔
واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لےکر شواہد اکٹھے کرلئے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری ، وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago