مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بدگام کے علاقے حیات پورا میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کا بہانہ بنا کر علاقے کا محاصرہ کیا جس کے دوران اہلکاروں اور علاقہ مکینوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس پر اہلکاروں نے مقامی لوگوں کو مارنا پیٹنا شروع کردیا جب کہ قابض فوج نے جعلی مقابلہ ظاہر کر کے 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت یونس مقبول غنی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دوسرے کی شناخت نہ ہوسکی تاہم علاقے میں بھاری نفری تعینات کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago