ایرانی بلوچستان: ممتاز سنی عالم دین کی گرفتاری و رہائی

مشہد (سنی آن لائن) بلوچستان کے ضلع سرباز سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین ’مولانا فضل الرحمن کوہی‘ مشہد کی عدالت برائے علما میں پیشی کے بعد گرفتار ہوچکے ہیں۔ انہیں نو دنوں تک قید میں رکھنے کے بعد ضمانت پر رہا کیا گیا۔

اہل سنت ایران کی آفیشل ویب سائٹ (sunnionline.us) کی رپورٹ کے مطابق، مولانا کوہی کو ٹیلیفون پرمشہد کی عدالت میں پیر تین اپریل کو پیشی کے لیے بلایا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ چند گھنٹے کے بعد کسی الزام کے بغیر انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمن کوہی ضلع سرباز کے ’پشامگ‘ ٹاون کے خطیب اور مدرسہ ’انوارالحرمین‘ کے مہتمم ہیں۔
مولانا کے ساتھیوں نے بتایا ہے پیر کے روز چھٹی کے بعد عدالتی حکام نے ان سے کہا ہے ’مولانا ان کے مہمان رہیں گے‘۔ نیز مولانا کے متعقلین سے کہا گیا ہے عدالت کے سامنے سے ہٹ جائیں۔
تین دنوں تک مسلسل سکیورٹی حکام سے رابطے کے باوجود ممتاز بلوچ عالم دین کے بارے میں کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آسکی اور ان کی قید کی وجوہات میں ابہام ہے۔
یاد رہے اس سے قبل مولانا فضل الرحمن کوہی نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں واضح طورپر شامی جنگ میں سنی برادری کی بھرتی پر تنقید کی ہے اور اس خانہ جنگی میں شہریوں کے خلاف بندوق اٹھانے والے کرایے کے فوجیوں کو سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مولانا کوہی اپنے علاقے میںایک ہردلعزیز شخصیت ہیں۔ ان کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے بعض شہریوں نے ایرانشہر چابہار کی شاہراہ کئی گھنٹوں تک بلاک رکھا۔ احتجاج کرنے والوں نے ضلعی گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے موصوف نو دن قید میں گزارنے کے بعد زاہدان منتقل ہوئے جہاں انہیں بھاری ضمانت پر رہا کیا گیا۔
سیکیورٹی حکام نے مولانا فضل الرحمن کو خود ان کے شہر پہنچادیا جہاں عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago