Categories: عالم اسلام

مقبوضہ فلسطین؛ یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا اور بے حرمتی

اسرائیلی فوج اور پولیس کے حصارمیں یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاوے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز 102 یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں 15 سال بعد رہا ہونے والے فلسطینی شہری کے استقبال کیلیے لگایا گیا کیمپ اکھاڑ پھینکا اور استقبال کے لیے جمع ہونے والے شہریوں پر وحشیانہ تشدد کرکے انھیں منتشر کردیا۔
دریں اثنا اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں قائم فلسطینی حکومت کے ریجنل ہیڈ کوارٹر پردھاوا بول کرعملے کو زدوکوب کیا اورتلاشی کے دوران توڑپھوڑ کے ساتھ لوٹ مار بھی کی۔
دوسری جانب انسانی حقوق تنظیموں نے فلسطینی نوجوان کے وحشیانہ قتل کے جرم میں اسرائیلی فوجی کوصرف 18ماہ قید کے عدالتی فیصلے پر تنقید کی ہے اور اس فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دیدیا۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران 156 یہودی آباد کاروں، 85 یہودی طلبا اور 43 اسرائیلی فوجی وردیوں میں ملبوس اہلکاروں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی جب کہ بدھ کو یہودی شرپسند مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی جس کے بعد قابض پولیس اور فوج نے فلسطینی محافظوں کو مسجد کے داخلی اور خارجی دروازوں سے دور ہٹا دیا۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago