Categories: عالم اسلام

شام : ادلب شہر پر فضائی حملوں میں 15 افراد ہلاک

شام میں باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی شہر ادلب پر فضائی حملوں میں پندرہ افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔
شامی کارکنان کے مطابق منگل کے روز شہر کے رہائشی علاقوں پر آٹھ فضائی حملے کیے گئے ہیں اور روس کے لڑاکا جیٹ نے یہ بمباری کی ہے۔ شہری دفاع کے ایک رضا کار اعصام الادلبی نے بتایا ہے کہ ابھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکالی جارہی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں میں زیادہ تر عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
دو عینی شاہدین کا بھی کہنا ہے کہ بمباری اور اس کی تباہ کاریوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ روس نے فضائی حملے کیے ہیں۔تاہم روس نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
روس نے ستمبر 2015ء میں شامی صدر بشارالاسد کی حمایت میں فضائی مہم کے آغاز کے بعد سے صوبہ ادلب کے شہروں اور قصبوں پر سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں لیکن شامی کارکنان کا کہنا ہے کہ دسمبر میں ترکی اور روس کی ثالثی میں جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اس کے حملوں کی تعداد بھی کم ہوگئی ہے۔
امریکا کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے بھی صوبہ ادلب کے دیہی علاقوں پر متعدد حملے کیے ہیں۔ ان علاقوں پر القاعدہ سے ماضی میں وابستہ النصرۃ محاذ کی قیادت میں جیش الفتح اتحاد کے جنگجوؤں کا قبضہ ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago