ٹرمپ کی مسلمانوں کیخلاف ایک اورجارحانہ اقدام کی تیاری

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف ایک اورجارحانہ اقدام کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ انسداد پرتشدد شدت پسندی پروگرام کا نام بدل کرانسداد اسلامی شدت پسندی رکھنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں کیے گئے ایک اور وعدے کو پورا کرنے کیلئے انسداد شدت پسندی پروگرام کوصرف اورصرف مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ نئی امریکی حکومت کو پروگرام کا نام بدل کر رکھنے سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔
منصوبے کے تحت پرتشدد نظریات رکھنے والے دیگر تمام گروپوں کے بجائے اسلامی شدت پسند گروپوں کو فوکس کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کے نتیجے میں امریکا میں دہشت گردی، بم دھماکے اور فائرنگ کرنے والے سفید فام شدت پسند گروپوں پر فوکس نہیں کیا جائے گا ۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

4 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago