کیوبیک سٹی کی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران مسلح شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر کیوبیک سٹی میں واقع مسجد میں نماز عشا ادا کی جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے مسجد کے ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
صدر مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ نماز عشا کے وقت مسجد میں 40 کے قریب افراد موجود تھے کہ 3 مسلح افراد نے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس حکام کے مطابق مسجد پر حملے کے بعد سرچ آپریشن میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے مجسد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے پر پورا ملک سوگوار ہے اور میری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔
ایکسپریس نیوز
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…