Categories: عالم اسلام

سکیورٹی وجوہات پر مراکش میں برقعے پر ’پابندی‘

مراکش کی مقامی میڈیا کے مطابق حکومت نے برقع کی فروخت، پیداوار اور درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے حکومت نے خطوط پیر کے روز ارسال کیے جس میں دکانوں سے کہا گیا ہے کہ ان کے پاس سٹاک ختم کرنے کے لیے 48 گھنٹے ہیں۔
اگرچہ اس حوالے سے سرکاری اعلان نہیں ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کیا مراکش کی حکومت برقعے پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے لگا ہے یا نہیں۔
مراکش کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ عہدیدار نے مقامی نیوز سائٹ سے بات کرتے ہوئے پابندی کی تصدیق کی۔ انھوں نے کہا کہ لٹیروں نے کئی بار برقعے پہن کر کارروائیاں کی ہیں۔
مراکش میں برقع اتنا عام نہیں ہے کیونکہ عورتیں حجاب کو ترجیح دیتی ہیں۔
حکومت کے اس اقدام سے متعلق ملک میں رائے بٹ گئی ہے۔ مراکش کے شاہ عبداللہ اعتدال پسند اسلام کے حامی ہیں۔
مبلغ حماد قباج جن کو شدت پسندوں کے ساتھ تعلقات کی بنا پر اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میںپابندی لگا دی گئی تھی نے حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے مراکش کہا کہ مراکش کی آزادی اور انسانی حقوق کے مطابق مغربی سوئمنگ سوٹ پہننے کا حق ہے۔
دوسری جانب شمالی مراکش نیشنل آبزرویٹری فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ خواتین کی آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے۔
تاہم سابق وزیر برائے فیملی اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ نزھۃ صقلي نے برقعے پر پابندی کو شدت پسندی کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago