Categories: عالم اسلام

اسرائیل اب عسکریت پسندوں کی لاشیں واپس نہیں کرے گا

اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں پر حملوں کے دوران مارے جانے والے حماس کے عسکریت پسندوں کی لاشوں کو ان کے خاندانوں کو واپس نہیں کیا جائے گا بلکہ اسرائیلی حکومت ان کی تدفین خود کرے گی۔
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے یہ فیصلہ سنیچر کو فلسطینی گروہ حماس کی جانب ایک اسرائیلی فوجی کی طنزیہ سالگرہ کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد کیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ اسرائیلی فوجی سنہ 2014 میں غزہ کی جنگ میں ہلاک ہوا تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام کے مطابق ‘سیاسی سکیورٹی کابینہ نے دہشت گرد حملوں کے دوران حماس کے شدت پسندوں کی لاشوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے حوالے سے بحث کی اور فیصلہ کیا کہ وہ انھیں واپس کرنے کے بجائے انھیں دفن کردیں گے۔’
تدفین کے منصوبے کی وضاحت نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا کہ اسی اجلاس میں سنہ 2014 کی غزہ جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی باقیات حاصل کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی اور غزہ میں لاپتہ ہونے والے دو اسرائیلی شہریوں پر بات کی گئی جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ حماس کے قبضے میں ہیں۔
حماس کے ترجمان فوزی برہم نے اتوار کیے جانے والے اس فیصلے کے بارے میں خبررساں ادارے ای ایف پی کو اپنے ردعمل میں بتایا کہ ‘یہ اسرائیل کے مظالم اور بربریت پر مبنی قبضے کا ثبوت ہیں۔’
ان کا کہنا تھا کہ ‘ان فیصلوں سے مثبت نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔’
خیال رہے کہ ماضی میں اسرائیل ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی لاشیں ملک کے دور دراز علاقوں میں خفیہ مقامات پر دفن کرتا رہا ہے۔

بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago