جرمنی کے صدراسکول کی تقریب میں شریک تھے اورجب وہ طلبا سے ہاتھ ملارہے تھے تو اس دوران وہاں کھڑی مسلم لڑکی نے ان سے ہاتھ ملانے کے بجائے اپنے اسکارف پر ہاتھ رکھ کر انہیں خوش آمدید کہا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن صدر برلن میں تارکین وطن کے اسکول کے دورہ کے موقع پر وہاں پہنچے تو قطار میں کھڑے طلبا نے انہیں خوش آمدید کہا اور گرمجوشی سے ان سے مصافحہ کیا تاہم قطار میں کھڑی ایک باحجاب مسلم لڑکی کا نمبر آیا تو اُس نے ہاتھ ملانے کے بجائے اپنے اسکارف پر ہاتھ رکھ کر انہیں خوش آمدید کہا۔ ایک لمحے کے لئے صدر وہاں رکے لیکن انہوں نے فوری طوری پر اپنا ہاتھ لڑکی کے برابر میں کھڑے نوجوان کی جانب بڑھادیا۔
ایکسپریس نیوز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید