Categories: عالم اسلام

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں دھماکے، 29 افراد ہلاک

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں 2 بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور پولیس افسران سمیت 166 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ترک حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں میں پولیس کو نشانہ بنا گیا ہے تاہم استنبول میں ہونے والے بم دھماکوں میں 29 افراد ہلاک ہوئے جن میں 2 شہری اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہے۔ اس کے علاوہ پولیس افسران سمیت 166 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اے ایف پی کے مطابق دونوں دھماکوں میں 29 افراد ہلاک ہوئے۔
دھماکوں کے حوالے سے ترک وزیر داخلہ سلمان سولو کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق پہلے دھماکے میں کار بم کے ذریعے پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دوسرا دھماکا خودکش تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بیشکتاش اسپورٹس اسٹیڈیم میں میچ ختم ہونے کے آدھے گھنٹے بعد پہلا دھماکا ہوا۔ بیشکتاش اسپورٹس اسٹیڈیم استنبول کے تقسیم اسکوائر کے قریب واقع ہے۔ اے ایف پی کے مطابق استنبول میں دو دھماکے ہوئے پہلا دھماکا اسٹیڈیم پر اور دوسرا قریبی پارک پر ہوا۔
یاد رہے کہ ترکی میں گزشتہ کچھ عرصے میں شدت پسندوں کی جانب سے حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago