Categories: عالم اسلام

شام، داعش کے حملے، 49 اہلکار ہلاک

شام میں داعش نے حملوں کے دوران 49 شامی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ یہ ہلاکتیں پلمیرا شہر کے قریب 24 گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔ پلمیرا کے صحرا میں امریکی اتحادی فوج کی بمباری میں داعش کے 168 آئل ٹینکر تباہ ہوگئے۔
اے ایف پی کے مطابق حلب میں شامی جنگی طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ حلب میں باغیوں کے علاقوں سے نکلنے والے سیکڑوں مرد اور لڑکے مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں شامی فوج نے حلب کے کم از کم 75 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کے ترجمان روپرٹ کولوِل نے کہا کہ حراست میں رکھنے کے حوالے سے شامی حکومت کا ریکارڈ بہت خراب ہے اسی لیے اقوام متحدہ کو ان مردوں اور لڑکوں کی حفاظت کے حوالے سے خدشات ہیں جو حلب کے باغیوں کے علاقے سے شامی حکومت کے کنٹرول علاقوں میں آئے ہیں۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں اپوزیشن گروپ شہریوں کو حلب سے باہر جانے سے روک رہے ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان روپٹ کول ول کی طرف سے جاری بیان میں کہی گئی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ حلب سے فرار ہونے میں کامیاب ہو جانے والے بعض شہریوں نے بتایا کہ اپوزیشن گروپوں سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد انھیں حلب سے باہر محفوظ مقامات کی طرف جانے سے روک رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago