Categories: عالم اسلام

مولانا مسرور جھنگوی پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب

پاکستان میں کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے بانی مولانا حق نواز جھنگوی کے بیٹے مولانا مسرور جھنگوی پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں.
مولانا مسرور جھنگوی پنجاب کے وسطٰی شہر جھنگ کی صوبائی پی پی 78 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوئے.
مسرور جھنگوی کو اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کی حمایت حاصل تھی.
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 78 مسلم لیگ نون کی رکن اسمبلی راشدہ یعقوب کے نااہل ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی.
صوبائی اسمبلی کی اس نشست پر اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی بھی امید وار تھے تاہم وہ آزاد امید وار مولانا مسرور جھنگوی کے حق میں دستبردار ہو گئے.
ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ نون کو اس نشست پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اس طرح حکمران جماعت 2013 میں جیتی ہوئی نشست ضمنی انتخابات میں کھو بیٹھی.
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مولانا مسرور جھنگوی 48 ہزار 500 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ کے امیدوار ناصر انصاری 35 ہزار 479 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے.
پنجاب اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سمیت دو درجن سے زائد امیدوار میدان میں تھے.

بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

2 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago