مولانا عبدالحمید نے ایرانی ماہی گیروں کی رہائی کیلیئے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا

زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالحمید نے صومالی صدر ’حسن شیخ محمود‘ اور ایرانی وزیر خارجہ ’محمد جواد ظریف‘ کو خط لکھتے ہوئے ایرانی بلوچ ماہی گیروں اور ملاحوں کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایران کی سنی برادری کی آفیشل ویب سائٹ (sunnionline.us) نے خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید کی ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی، مولانا نے اپنے خطوط میں صومالی قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے اکیس بلوچ شہریوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات پر الرٹ دیتے ہوئے لکھا ہے: صوبہ سیستان بلوچستان کے ضلع کنارک کے اکیس شہری تقریبا دو سال پہلے ماہی گیری کے لیے بین الاقوامی پانیوںمیں داخل ہوئے تھے جو واپسی کے موقع پر کچھ صومالی قزاقوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
صومالی صدر کے نام لکھے گئے خط میں آیاہے : اکیس شہریوں میں سے آٹھ افراد صحت اور خوراک کی انتہائی خراب صورتحال کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پانچ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں اور باقی آٹھ شہری ابھی تک قزاقوں کی قید میں ہیں۔ ان افراد کی حالت انتہائی رقت بار اور قابل رحم ہے۔
مولانا عبدالحمید نے حسن شیخ محمود کے نام خط میں زور دیا ہے: بیس مہینے سے زائد کا عرصہ ان افراد کے اغوا سے گزرچکاہے، ان کے گھروالے انتہائی پریشانی کی حالت سے دوچار ہیں۔ لہذا آنجناب سے درخواست ہے ان افراد کی رہائی کے مسئلے کو پیروی کرنے کے احکامات صادر کریں۔
ایرانی وزیر خارجہ کے نام لکھے گئے خط میںآیاہے: دنیا کے مختلف ملکوں میں اپنے شہریوںکی جان کی حفاظت وزارت خارجہ کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے، لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ مذکورہ مغویوں کی رہائی کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے ایران صومالی کے سیاسی تعلقات کی بندش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھاہے: چونکہ ایران اور صومالی کے درمیان دوطرفہ سیاسی تعلقات بند ہیں، مناسب ہے کسی اور ملک کی ثالثی سے کام لیا جائے۔

یاد رہے اپریل دوہزار چودہ میں ایرانی ماہی گیروں کو اس وقت تاوان کے لیے اغوا کیا گیا جب وہ گھر واپس آرہے تھے۔ اغواکاروں نے ان کی رہائی کے بدلے بڑی رقمیں مطالبہ کیا ہے۔ ان کے گھروالے کہتے ہیں اتنی خطیر رقم کی فراہمی ان کے بس میں نہیں ہے۔ اس سلسلے سرکاری اداروں نے بھی کوئی تعاون نہیں کیا ہے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago