امریکا میں مسلمانوں سے یکجہتی کا منفرد اظہار

امریکا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے میں پیچھے نہیں رہتے۔
ایسا ہی کچھ مشی گن یونیورسٹی میں دیکھنے میں آیا، جہاں کے طالبعلموں نے اپنے مسلم ساتھیوں کی حفاظت کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔
جب یہ خبر پھیلنا شروع ہوئی کہ ایک مسلم طالبہ کو اس کے عقائد کی بناء پر دھمکیوں کا سامنا ہے تو یونیورسٹی کے سیکڑوں طالبعلم اپنے مسلم ساتھیوں کے تحفظ اور یکجہتی کے لیے اس جگہ جمع ہوئے جہاں وہ عشاء کی نماز ادا کررہے تھے۔
عشاء کی اس نماز کا عوامی انعقاد یونیورسٹی کی مسلم اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن نے کیا تھا اور اس کے صدر کے مطابق ان کے گروپ کے اراکین کیمپس کے سامنے ظاہر کرنا چاہتے تھے کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے۔
اس موقع پر نماز کی ادائیگی میں مصروف افراد کی حفاظت کے لیے سیکڑوں غیر مسلم طالبعلموں نے حصار بنایا۔
مسلم ایسوسی ایشن کے صدر فرحان علی کا کہنا تھا ‘ کچھ مسلم طالبعلموں کو ڈر تھا کہ نماز کے دوران حملہ ہوسکتا ہے جس پر ہم نے مدد کے لیے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا اور ہمارے غیر مسلم دوستوں نے تحفظ کے لیے ہمارے گرد ایک حصار بنالیا’۔
مگر فرحان علی کو اتنے زیادہ افراد کی آمد کی توقع نہیں تھی، جن میں اکثریت غیر مسلموں کی تھی۔
انھوں نے بتایا، ‘ہزاروں افراد نماز کی ادائیگی اور سپورٹ کے لیے جمع ہوئے، اس سے مسلم طالبعلموں کو سکون محسوس ہوا اور انہیں لگا کہ ایسے افراد کی کمی نہیں جو ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے پرعزم ہیں’۔
اس سے پہلے مشی گن یونیورسٹی میں ایک طالبہ کو حجاب پہننے پر ہراساں کیا گیا تھا جس کے بعد ہی عشاء کی نماز کے اجتماع کا فیصلہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے بعد سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
فرحان علی کے مطابق صدارتی الیکشن کے بعد مشی گن یونیورسٹی کے مسلمان طالبعلموں میں اداسی، خوف اور عدم اطمینان موجود تھا مگر اب اس سپورٹ کے بعد ہمارا گروپ منظم ہونے کی کوشش کررہا ہے۔

ڈان نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago