Categories: عالم اسلام

غزہ : جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 26 سالہ فلسطینی نوجوان شہید

غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القوز کے مطابق 26 سالہ محمد ابو سادا اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ اس کے سینے پر لگی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اذان پر پابندی کی مخالفت اور فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں زبردست مظاہرے کئے گئے۔ فلسطینی مظاہرین نے صیہونی جیلوں میں قید و بند کی مشقت برداشت کرنے والے فلسطینی قیدیوں خاص طور پر شیخ رائد صلاح سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں شیخ رائد کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے۔اور دیگر قیدیوں سمیت ان کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ دریں اثنا مصر کے دارلافتاءنے فلسطینی مساجد میں لاو¿ڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی اسرائیلی سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اذان پر پابندی کو اسرائیل کی مذہبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ فلسطینی شہروں کی مساجد میں لاو¿ڈ سپیکر پر اذان دینے پر اسرائیلی حکومت کی طرف سے پابندیوں کی کوششوں کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
ترکی اور اردن نے بھی مساجد میں اذان دینے پر پابندی کی اسرائیلی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ چیئرمین اسرائیلی بلدیہ نے فلسطینیوں کے ہزاروں مکانات مسمار کرنے کی دھمکی دیدی۔

نوائے وقت

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago