Categories: عالم اسلام

مکہ کی جانب میزائل حملہ کرنے والے عالم اسلام کے دشمن ہیں

پاکستان کی مختلف دینی سیاسی جماعتوں اور مذہبی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے علماء نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی کوشش عالم اسلام کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملے کے مترادف ہے۔04 نومبر بروز جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں اس ناپاک جسارت کے خلاف احتجاج کے لیے ”یوم دفاع ارض الحرمین الشریفین “ کے طور پر منایا جائے گا۔
انھوں نے یہ بات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں منعقدہ ”دفاع ارض الحرمین الشریفین کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اعلیٰ سطح کا وفد سعودی عرب روانہ کرے اور الحرمین الشریفین کی سلامتی، دفاع اور استحکام کے لیے سعودی حکومت کے ساتھ ہر ممکن عملی تعاون کا اعلان کرے ۔
انھوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے ملت اسلامیہ کی وحدت ، بقاء اور سلامتی کے دشمن ہیں۔ کانفرنس کی صدارت پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔ کانفرنس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش کو جرم عظیم قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ حوثی باغیوں اور ان کے سرپرستوں کا ہدف یمن یا سعودی عرب کی حکومت نہیں بلکہ مسلمانوں کے مقدسات ہیں اور ان کے دفاع کے لیے پورا عالم اسلام سعودی عرب کی حکومت ، سلامتی کے اداروں اور سعودی افواج کے ساتھ ہے۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا فوری طورپر مکہ مکرمہ میں اجلاس بلایا جائے اور حوثی باغیوں کی طرف سے مرکز اسلام مکہ مکرمہ کی جانب ہونے والے حملے کے خلاف عالم اسلام متفقہ لائحہ عمل وضع کرے۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور افواج پاکستان کی یہ ذمے داری ہے کہ ارض حرمین شریفین کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ مکہ اور مدینہ مسلمانوں کی وحدت کے مرکز ہیں۔ ان پر حملہ آور ہونے والوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔ حوثی باغیوں نے سرخ لائن کو عبور کر دیا ہے۔اب مسلمانوں کو اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے اپنے واضح لائحہ عمل کا اعلان کرنا چاہیے۔
جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری نے کہا کہ مکہ اور مدینہ مسلمانوں کی عقیدت کے مرکز ہیں اور ہم سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔ حکومت پاکستان کو واضح طور پر مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش کے خلاف اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرنا چاہیے۔
تحریک تحفظ الحرمین الشریفین کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ پاکستان سمیت پورا عالم اسلام غم کی کیفیت میں ہے، حوثی باغیوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف اب مزید خاموشی ناقابل قبول ہو گی۔ حکومت پاکستان اور اسلامی ممالک کی حکومتوں کو اب اپنے واضح لائحہ عمل کا اعلان کرنا چاہیے۔ جمعیت علماءاسلام (س) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الرؤف فاروقی نے کہا کہ ارض الحرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی کے لیے تمام مکاتب فکر متحد ہیں۔ امت مسلمہ کو حوثی باغیوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف متحد ہو جانا چاہیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ اردو

baloch

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

4 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

4 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

1 week ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

1 week ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

1 week ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

2 weeks ago