Categories: عالم اسلام

اسرائیلی فوج نے فلسطینی بستی مسمار کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا

ویسے تو قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطین میں بے شمار بستیوں کو نیست ونابود کیا مگر مقبوضہ وادی اردن کی ایک بستی کو صہیونی انتظامیہ نے بار بار تاراج کرنے کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقبوضہ جزیرہ نما النقب کے علاقے میں قائم ’العراقیب‘ ایک چھوٹا سے فلسطینی گاؤں ہے جس میں 300 عرب بدو آباد ہیں۔ اسرائیلی حکومت ان بدوؤں کی بستی کو غیر قانونی قرار دے کر اسے بار بار مسمار کرتا رہا ہے۔ کچی مکانات بلڈوز کیے جانے کے بعد مقامی شہری دوبارہ جھونپڑیاں بنا لیتے ہیں۔ اگرچہ یہ سلسلہ سنہ 2010ء کے بعد سے مسلسل جاری ہے مگر پچھلے کچھ عرصےسے اس میں تیزی آئی ہے اور اب تک یہ بستی 105 بار مسمار اور آباد کی جا چکی ہے۔
انسانی حقوق کے ایک مقامی ادارے “مساوات” کے ڈائریکٹر جعفر فرح نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے العراقیب بستی کو 105 بار مسمار کیا ہے۔ بار بار بستی کی مسماری کا اصل محرک وہاں کی فلسطینی عرب آبادی کو بے دخل کرنا اور ان کی اراضی پرقبضہ کرکے یہودی آباد کاری کے لیے تعمیرات کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صہیونی ریاست ایک منظم سازش کے تحت یہاں کے غریب عرب دیہاتیوں پرعرصہ حیات تنگ کیے ہوئے ہے۔
ایک مقامی فلسطینی رہ نما الشیخ صیاح الطیوری کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین میں رہتے ہیں۔ کسی سے چھینی گئی اراضی پر قابض نہیں ہیں۔ اگر اسرائیل ہماری بستی کو غیرقانونی قرار دیتا ہے تو ہم متعلقہ محکمے کے دفاتر میں پیش ہو کر یہ حجت بھی پوری کرنے کو تیار ہیں۔
العراقیب جزیرہ نما النقب کی ان 51 بستیوں میں سے ایک ہے جنہیں صہیونی حکومت نے غیرقانونی قرار دے رکھا ہے اور وہاں پر رہنے والوں کے کچے مکانات اور جھونپڑیاں آئے روز مسمار کی جاتی ہیں۔ مجموعی طورپر جزیرہ النقب میں اڑھائی لاکھ فلسطینی عرب بدو آباد ہیں۔ اسرائیل ان فلسطینیوں کو غیرقانونی باشندے قرار دیتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

12 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago