Categories: عالم اسلام

عمران خان کا آج دھرنے کے بجائے یوم تشکر منانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے دھرنے کا اعلان واپس لیتے ہوئے آج یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا ہے۔

بنی گالا میں کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں کرپشن کے خلاف 20 سال سے جدوجہد کررہا ہوں،اس جدوجہد میں جو ساتھ رہے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے ہرکوشش کی کہ پارلیمنٹ میں انصاف مل جائے لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا، ہم چاہتے تھے کہ وزیراعظم اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کریں، انہیں سپریم کورٹ کی کارروائی پر بہت خوشی ہے، پرسوں سے نواز شریف کی تلاشی شروع ہوگی۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاناما لیکس میں جن دو غیر ملکی وزیر اعظم کے نام آئے ان میں سے ایک نے تلاشی دی اور دوسرے نے استعفیٰ دیا لیکن ملک کی تاریخ ہے کہ ہمیشہ کمزور کی تلاشی لی گئی، نواز شریف نے 7 ماہ قبل کہا کہ وہ احتساب کے لیے تیار ہیں لیکن احتساب سے بھاگنے کے لیے سب کو کرپٹ قرار دے رہے تھے۔

صوابی میں پیش آنے والے واقعے پر عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پرویزخٹک آپ پرشیلنگ ہوئی، آپ نے صبر کیا، آپ ملک کےمجاہد ہیں، پرویز خٹک کے قافلے پر پوری رات شیلنگ کی گئی، وہ دونوں شریفوں کو چالیس سال سے جانتے ہیں، شہبازشریف نے ڈراما کرتے ہوئے پرویز خٹک کو فون کیا، پرویز خٹک نے شہباز شریف کو کہا کہ ان کی دعا ہے وہ دن آئے کہ جس طرح ہم پر شیلنگ ہوئی ویسی ہی آپ پربھی ہو۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام کارکن واپس گھروں کو جائیں، اسلام آباد واپس آنا ہے، آج ہم یوم تشکر منائیں گے اور اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ پر جلسہ کریں گے جس میں 10 لاکھ لوگ شرکت کریں گے، جلسے میں آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب رات گئے عمران خان نے جلسے کے لیے مختص پریڈ گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنا ہماری جیت ہے اور یہ چند روز میں معلوم ہوجائے گاکہ ہماری کتنی بڑی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو انقلاب لانا چاہتے تھے اس کی شروعات ہوگئی ہے، کل نیا سورج طلوع ہوگا اور ظالم حکمرانوں کا خاتمہ ہوکر رہے گا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے اور حکومتی نظام کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

12 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago