Categories: عالم اسلام

غرب اردن: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اتوار کی شام ایک فلسطینی نوجوان نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے تین اسرائیلی فوجی زخمی کردیے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل 0404 کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان نے ’’گوش عتصیون‘‘ روڈ پر بیت لحم اور الخلیل شہروں کے درمیان اپنی گاڑی سڑک پر کھڑے اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں بارڈر فورس کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ اس موقع پرموجود اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ امدادی کارکنوں اور طبی عملے کو زخمی فلسطینی کے قریب جانے سے روک دیا گیا اور وہ کئی گھنٹے تک بے یارو مدد گار رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
عبرانی اخبار ’معاریو‘ کی ویب سائیٹ اور نیوز پورٹل ’’وللا‘‘ کے مطابق فلسطینی نوجوان نے الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر میں تین اسرائیلی فوجی کچل ڈالے۔ اس موقع پر ایک فوجی نے حملہ آور فلسطینی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔
ادھر فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 23 سالہ خلیل خالد علیان اخلیل شہید ہوگیا۔ شہید کا آبائی تعلق بیت امر قصبے سے ہے۔
واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔ شہید فلسطینی کا جسد خاکی بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یکم اکتوبر 2015ء سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس کے دوران اب تک 262 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں 78 فلسطین شہداء کا تعلق الخلیل شہر سے ہے۔ فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں 42 صہیونی ہلاک اور 680 زخمی ہوئے ہیں۔ فدائی حملوں میں 100 کارروائیاں گاڑیوں تلے کچلے جانے کی شکل میں کی گئیں۔

العربیہ

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago