معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہاکہ الطاف حسین سے جان چھوٹی تو عمران خان نے وہ خلاءپرکردیا ,مجھے یقین ہے کہ لاتعداد لوگ ان کی روز روز کی الزام تراشیوں سے پریشان ہوگئے ہیں.انہوں کہا کہ عمران خان کو بار بار یہ باتیں دہرانے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔
،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس خام خیالی کا شکار ہیں کہ ان کے دھرنوں کی وجہ سے نواز شریف مستعفی ہوجائیں گے یا ملک میں امن وامان کا فقدان پیدا کریں گے تو حکومت ختم ہوجائے گی۔ اپنے ایک آرٹیکل میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لکھا کہ جب ڈکٹیٹر آتا ہے تو وہ ہمیشہ اپنے مفادات ساتھ لاتا ہے میں نے خود جنرل ضیاءاور جنرل مشرف کے دور میں یہ حالات دیکھے ہیں۔
روزنامہ پاکستان
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید