Categories: عالم اسلام

یونیسکو نے اسرائیل کو مسجد الاقصیٰ پر ’’قابض قوت‘‘ قرار دے دیا

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے ایک قرارداد کے ذریعے مسجد الاقصیٰ پر اسرائیل کو ’’قابض قوت‘‘ قرار دے دیا ہے جس کے باعث اسرائیل نے یونیسکو سے اپنے تمام روابط منقطع کردیئے ہیں۔
اسرائیل نے اقوا متحدہ کی سائنسی و تعلیمی اور ثقافتی تعاون کی تنظیم) یونیسکو کی جانب سے پیش کردہ ایک قرارداد کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے جس میں اسرائیلی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ یونیسکو کی قرار داد میں مسجد الاقصیٰ کمپاؤنڈ اور اس کے اطراف پر اسرائیلی ظلم و جبر پر تنقید بھی کی گئی ہے۔ قرار داد میں مسلمانوں کو الاقصیٰ جانے پر روکنے پر اسرائیل کے لیے ’’قابض قوت‘‘ کے الفاظ بھی استعمال کیے گئے ہیں۔
اس قرارداد کے بعد اسرائیل کے مسجد الاقصیٰ سے کسی قسم کے تعلقات اور اہمیت کی نفی ہوتی ہے۔ قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس عیسائی ، مسلمان اور یہودیوں کے لیے یکساں اہمیت اور تقدس کا حامل ہے لیکن اس میں مسجد الاقصیٰ اور اس کی اطراف مسلمانوں کے لیے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔
یونیسکو کی اس قرارداد کے حق میں 24، مخالفت میں 6 ووٹ آئے جب کہ 26 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ ایسٹونیا، جرمنی، لتھوینیا، ہالینڈ، برطانیہ اور امریکہ نے قرار داد کی مخالفت کی۔
فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے یونیسکو کی قرارداد کو اسرائیل کے لیے ایک اہم پیغام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جبر اور ظلم ختم کرکے فلسطین کو تسلیم کرے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجامن نتن یاہو قرارداد پر سیخ پا ہیں اور انہوں نے کہا ہےکہ یونیسکو نے اس قرار داد کے بعد اپنی اہمیت کھودی ہے۔ اس کے علاوہ امریکا نے بھی اس قرارداد کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ مسجد الاقصیٰ سمیت اس کی اطراف مقدس آثار مسلمانوں کے نزدیک مکہ اور مدینے کے بعد تیسرا اہم ترین مقام ہیں جو اسرائیلی شہر مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع ہیں اور اسرائیل نے 1967 میں اس پر قبضہ کرکے اسے اپنا حصہ بنالیا تھا۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago