Categories: عالم اسلام

یمن حملہ: 160 سے زائد ہلاک، سعودی اتحاد کا تحقیقات کا اعلان

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ’سعودی اتحاد‘ کی جنازہ ہال میں کی گئی فضائی بمباری کے نتیجے میں 160 سے زائد افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے۔
سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایک جنازے پر فضائی حملے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے تحققات کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ 140 سے زائد ہلاکتوں کے بعد امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ سعودی اتحاد کو دی جانے والی معاونت کا جائزہ لے گا۔ خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق سنیچر کو یمن کے دارالحکومت صنعاصنعاء میں ایک جنازے کے اجتماع پر ہونے والے فضائی حملے میں 160 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
سعودی اتحاد نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکی ماہرین کے ساتھ مل کر ’فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات‘ کرے گا۔ اس سے قبل سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا کہ یمن میں حوثی وزیرِ داخلہ گلال الرویشان کے والد کی نماز جنازہ پر فضائی حملہ اس نے کیا ہے۔ سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ ’اتحاد فوری طور پر اس واقعے کی امریکی ماہرین کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کرے گا جس نے سابقہ تحقیقات میں حصہ لیا تھا‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اتحاد نے اپنے دستوں کو یہ واضح احکامات دے رکھے ہیں کہ وہ گنجان آباد علاقوں اور شہریوں پر حملوں کو نشانہ نہ بنائے‘۔ یمن میں اقوامِ متحدہ کے سینئر اہلکار جیمی میکگولرک نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور اسے ہولناک قرار دیا ہے۔ باغی حکام نے نے اس حملے کی ذمہ داری سعودی عرب پر عائد کی ہے جو اتحادی فوج کی کی مدد سے ایک سال سے زاید عرصے سے شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کر رہا ہے تاہم سعودی اتحاد کی جانب سے اس حملے کے الزام کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
ادھر امریکہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کا سعودی عرب سے سکیورٹی تعاون ’بلینک چٹ‘ نہیں ہے۔ وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ’ہم اپنی مدد کو امریکی اصولوں، اقدار اور فائدے سمیت یمن میں ہولناک جنگ کے خاتمے کے حصول کے مطابق بنانے کے لیے تیار ہیں‘۔ سعودی عرب کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف اتحاد میں یمنی حکومت بھی شامل ہے۔
یمن سے متعلق اقوامِ متحدہ کی پالیسی کو بھی انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ دو ماہ قبل یمن میں بین الاقوامی امدادی اداروں کےلیے کام کرنے والوں کارکنوں نے اقوام متحدہ کی طرف سے بچوں اور عورتوں پر ظلم کرنے والوں کی فہرست میں سے یمن پر حملہ آور سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا نام خارج کیے جانے پر شدید رنج اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے یمن کے لوگوں کے ساتھ صریحاً زیادتی قرار دیا تھا۔
یمن میں حوثی باغیوں کی حکومت کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے فضائی حملے میں کم از کم 500 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حوثی باغی یمنی حکومت کے خلاف برسرِ پیکار ہیں اور یمنی حکومت کی مدد سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج کر رہی ہے۔ انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس نے 300 کفن تیار کر لیے ہیں۔ جنازے کی رسومات ایک ہال میں ادا کی جا رہی تھیں جب یہ فضائی حملہ کیا گیا۔ اس ہال کے اندر اور باہر انسانی اعضا بکھرے پڑے ہیں۔ ایک شخص نے امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ اس جگہ پر ‘خون کی نہر’ بہہ رہی ہے۔ حکام کے مطابق حوثی باغیوں کے وزیر داخلہ کے والد کا جنازہ تھا جس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس فضائی حملے میں حوثی باغیوں کے متعدد فوجی اور سکیورٹی افسران ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر عبدالرب منصور کی حکومت حوثی باغیوں اور صالح کی حمایتی فوج کے ساتھ لڑ رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مارچ میں سعودی عرب کی اتحادی فوج کی جانب سے فضائی کارروائیوں میں ہزاروں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

7 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago