کالج میں حجاب نہ اتارنے پر مسلمان طالبہ سے مرد ٹیچر کی بدتمیزی

شدت پسندی میں اضافے کے ساتھ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نسلی امتیاز کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔
ان ممالک میں بالخصوص مسلمان خواتین اور ان کے اسلامی لباس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اب کینیڈا میں بھی ایک مسلمان طالبہ اس امتیاز کا نشانہ بن گئی ہے جہاں حجاب نہ اتارنے پر اسے امتحان دینے سے روک دیا گیا۔
کینیڈین شہر مونٹریال کے ایک جونیئر کالج میں بائیولوجی کے مرد ٹیچر نے طالبہ سے کہا کہ وہ حجاب اتار کر اپنے کان دکھائے کہ کہیں اس نے ہیڈفون تو نہیں لگا رکھے۔ طالبہ نے اس کے سامنے حجاب اتارنے سے انکار کر دیا جس پر ٹیچر نے اسے امتحان سے اٹھا دیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی میسونیوے کالج کی اس مسلمان طالبہ نے ٹیچر سے کہا کہ حجاب کے اوپر سے ہی کانوں پر ہاتھ لگا کر ہیڈ فون نہ ہونے کی تسلی کرلے لیکن وہ حجاب اتارنے کے مطالبے پر بضد رہا۔ کالج کی ٹیچر لین لیگیئر کا کہنا تھا کہ طالبہ اپنے مرد ٹیچر کو اپنے کان نہیں دکھانا چاہتی تھی۔ اس نے حجاب کے اوپر سے ہی ہیڈفون چیک کرنے کی پیشکش کی۔
ٹیچر نے سال کے آغاز میں ہی تمام طلبہ کو بتا رکھا تھا کہ وہ امتحان میں ہر ایک کے کان چیک کرے گا لیکن امتحان کے دن اس طالبہ نے کان دکھانے سے انکار کر دیا جس پر ٹیچر برہم ہو گیا اور اس نے اسے امتحان دینے سے روک دیا۔
طالبہ نے ٹیچر کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کروائی اور سکول انتظامیہ کوشش کر رہی ہے کہ آئندہ اس طرح کا واقعہ نہ ہونے پائے۔ ٹیچر اور طالبہ امتحان کے لیے نئی تاریخ کے حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں ۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago