Categories: عالم اسلام

شامی اپوزیشن مشرقی حلب کا محاصرہ توڑنے میں کامیاب

شام میں حکومت مخالف اپوزیشن کی نمائندہ تنظیموں نے جنگ زدہ شہر حلب کے مشرقی محاذ پر اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے شہر کا کئی ماہ سے جاری محاصرہ توڑتے ہوئے حلب اور ادلب کے درمیان سپلائی لائن بحال کردی ہے۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی جانب سے مشرقی حلب میں محاصرے کے باعث مقامی آبادی بدترین مشکلات کا شکار تھی۔ اگر اپوزیشن محاصرہ توڑنے میں کامیاب نہ ہوتی تو انسانی المیہ رونما ہونے کا اندیشہ تھا۔
اپوزیشن کی نمائندہ تنظیموں جیش فتح الشام’جفش‘ اور دیگر گروپوں نے مشرقی حلب کی طرف سے شامی فوج کو پسپا کرتے ہوئے کئی اہم فوجی مراکز پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس دوران انقلابیوں کو شامی فوج کے زیراستعمال اور گولہ بارود اور دیگر اسلحہ کی بھاری مقدار بھی مال غنیمت میں حاصل ہوئی ہے۔
حکومت مخالف ذرائع کے مطابق ’جفش‘ نے چھ روز سے جاری گھمسان کی لڑائی کے دوران حلب کے محاصرہ زدہ علاقوں بالخصوص دوار الراموسہ تک امدادی سامان کی سپلائی بھی بحال کردی ہے۔ اس کے علاوہ حزب اختلاف کی فورسز نے مشرقی حلب میں شامی فوج کے متعدد اہم فوجی مراکز جن میں آرٹلری کالج، الراموسہ آڈیٹوریم، ٹیکنیکل ملٹری کالج اور آرمنٹ فیکیلٹی پرقبضہ کرلیا ہے۔ اپوزیشن فورسز کو ان مراکز سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔
حلب کے مشرقی محاذ پراپوزیشن کی کامیابی کے جلو میں شہر کے مغربی محاذ پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ سرکاری فوج نے حلب کے مغربی محاذ کامحاصرہ مزید سخت کردیا ہے اور دمشق اور حلب کے درمیان رابطہ لائن کاٹ دی گئی ہے۔

العربیہ

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago