Categories: عالم اسلام

ادلب کے معرکوں میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، اقوام متحدہ کی تشویش

تنظیم برائے ممانعت کیمیائی ہتھیار (OPCW) نے شام میں حلب کے نزدیک سراقب شہر میں حملے کے دوران “کیمیائی مواد” استعمال کیے جانے سے متعلق رپورٹوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ طبی اور انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق اس کے نتیجے میں تقریبا 30 افراد دم گھٹنے کا شکار ہوئے۔
تنظیم کے مطابق زہریلی گیس کا استعمال مشرقی ادلب اور جنوبی حلب کے درمیان نواحی علاقے میں اُس مقام کے نزدیک کیا گیا جہاں روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ مذکورہ رپورٹوں کی جانچ کر رہی ہے۔
دوسری جانب واشنگٹن کا کہنا ہے کہ وہ ان دعوؤں کا جائزہ لے رہا ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ثابت ہو جانے کی صورت میں یہ انتہائی خطرناک امر ہو گا۔
طبی معاونین اور انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق روسی ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے سراقب پر زہریلی گیس کا مواد گرایا گیا۔ اس کے نتیجے میں تقریبا تیس افراد کو دم گھٹنے کا سامنا کرنا پڑا۔
ادھر شامی اپوزیشن نے بشار الاسد کی حکومت پر کیمیائی حملے کا الزام عائد کیا ہے۔ ماسکو کے مطابق اس نے واشنگٹن کو حلب کے مشرقی علاقے صلاح الدین میں کیمیائی حملے سے آگاہ کردیا ہے تاہم اسے حملے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔
اس دوران بشار حکومت کا کہنا ہے کہ حلب میں اس کی فوج کے زیرکنٹرول اولڈ ٹاؤن کو اپوزیشن گروپوں کی جانب سے کیمیائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
کہا جا رہا ہے کہ بشار کی فوج نے گزشتہ دو سالوں کے دوران ادلب ، حماہ ، دمشق اور حلب کے نواحی علاقوں کو زہریلی کلورین گیس کے ذریعے بمباری کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
عالمی سلامتی کونسل نے گزشتہ سال منظور کی گئی ایک قرار داد میں شام میں کلورین گیس کے استعمال کی شدید مذمت کی تھی تاہم اس میں کسی جانب کو مورود الزام نہیں ٹھہرایا گیا تھا۔ قرارداد میں سیکشن 7 کے تحت اقدامات کی دھمکی بھی دی گئی تھی جو سلامتی کونسل کو “سخت” اقدامات کرنے کی اجازت دیتا ہے ، ان اقدامات میں پابندیاں عائد کرنا اور فوجی طاقت کا استعمال شامل ہیں۔

العربیہ

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago