Categories: عالم اسلام

اسرائیل میں دہشت گردی پر نابالغوں کوسزا کاقانون

اسرائیل کی پارلیمنٹ نے 12 سال کی عمر کے بچوں کو ‘دہشت گردی’ کے جرم میں سزا دینے کا قانون بنا دیا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے حملوں میں اضافے کے بعد یہ قانون بنایا گیا ہے۔
انگریزی زبان میں جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ”یوتھ بل’ کے تحت حکام کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ قتل جیسے اقدام کے جرم میں نابالغ لڑکا یا لڑکی جس کی عمر14 سال ہو اس کو قید کی سزا سنائیں’۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں خطرناک حملوں میں اضافے کے بعد نابالغوں کے خلاف قانون سمیت دیگر سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی دائیں بازو کی جماعت لیکوڈ پارٹی کے رکن اینات برکو کے بیان کے مطابق ‘جو کسی کو چھریوں کے وار سے قتل کرے وہ بچہ 12 سال کا ہو یا 15 سال کا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا’۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کی پٹی میں گزشتہ سال اکتوبر سے قتل ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جہاں اب تک 218 فلسطینی، 34 اسرائیلی، 2 امریکی، ایک اریٹرین اور ایک سوڈانی باشندہ شامل ہے۔
اکثر فلسطینیوں کو چاقو، بندوق یا کار حملوں میں اذیت ناک طریقوں سے ہلاک کیا گیا ہے جن کے اکثر حملہ آور نوجوان اور کم سن لڑکے تھے جبکہ دیگر نوجوانوں کو احتجاج اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مارا جاچکا ہے۔
اسرائیل کے وزیر قانون ایلت شیکڈ نے یوتھ بل کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کو گزشتہ سال کمیٹی کے سامنے رکھا گیا تھا۔

ڈان نیوز

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago