شام کے شہر حلب میں سرنگ میں دھماکے سے فوجی ہیڈ کوارٹر کی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 40 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر حلب میں باغیوں نے فوجی ہیڈکوارٹر کے نیچے موجود سرنگ کو دھماکا خیز مواد لگا کر اڑادیا جس کے نتیجے میں 40 فوجی ہلاک ہوگئے۔ شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہےکہ سرنگ کے اوپر شامی صدر بشارالاسد کے حامی جنگجو اور حکومتی فوجیوں کے اہم ہیڈکوارٹر کی عمارت تھی جو دھماکے کے بعد مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔
واضح رہے کہ 2011 سے شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث اب تک 2 لاکھ 80 ہزارسے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر یورپی ممالک کی جانب ہجرت پر مجبور ہیں۔
ایکسپریس نیوز
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان