Categories: عالم اسلام

امریکا کا عراقی فورسز کی معاونت کیلئے مزید فوجی بھیجنے کا اعلان

امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک عراق میں داعش سے جنگ میں عراقی فورسز کی مدد کے لیے مزید 560 فوجی روانہ کرے گا۔
امریکی وزیردفاع نے اپنے دورہ عراق کے دوران عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے ساتھ ملاقات کی جس میں داعش کے خلاف جاری فوجی کارروائی پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر امریکی وزیر دفاع نے عندیہ دیا کہ امریکی فوج القیارہ فوجی بیس کو موصل شہر پر قبضے کی مہم میں استعمال کر سکتی ہے اور شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں معاونت کے لیے مزید 560 فوجی عراق بھیجے جائیں گے جس میں انجینئرز، لاجسٹک اہلکاروں سمیت دیگر شامل ہیں جو عراقی فوج کو ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے میں معاونت کریں گے۔
امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار بھیجنے کا مقصد داعش کے خلاف جنگ میں بغداد کی معاونت کرنا ہے جب کہ فوجی دستوں کو جلد بغداد روانہ کیا جائے گا جس کے بعد عراق میں امریکی فورسز کی تعداد 4 ہزار 647 ہوجائے گی۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago